counter easy hit

ڈیڑھ ارب کے فراڈ کی خبریں گمراہ کن ہیں، نیشنل بینک

نیشنل بینک نے ڈیڑھ ارب روپے فراڈ کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

News of a One and half- billion fraud are misleading, National Bank

News of a One and half- billion fraud are misleading, National Bank

نیشنل بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ مختلف رپورٹیں دی گئیں کہ نیشنل بینک نے اپنے کلائنٹ اے پی او کو نقصان پہنچایا ہے ،یہ خبریں گمراہ کن ہیں۔اعلامیہ کے مطابق سال 2014 سے 2016 کے دوران متعدد بینکاری ٹرانزیکشن کے لئے اے پی اوکی دستخط کردہ ہدایات پر عمل درآمد کیا گیا ۔تمام ادائیگیاں آر ٹی جی ایس الیکٹرونک پیمنٹ کے محفوظ نظام کے ذریعے کی گئیں ۔اے پی او نے کہا کہ مطلوبہ فنڈز ہدایت کے مطابق کلائنٹ کو کریڈٹ نہیں کئے گئے،جس پر بینک نے ایف آئی اے کے پاس کیس درج کرایا، ایف آئی اے اب تک متعدد افراد کو گرفتار کرچکی ہے، جن میں اے پی او کے 4 سابق اور موجودہ سینئرافسر سمیت ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک نے اس خاتون ایگزیکٹو کو معطل کردیا ہے ۔یہ خاتون اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہےاور بینک ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نیشنل بینک اس معاملے میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website