counter easy hit

معمولی جرم پر تحریک انصاف کے وزیر خزانہ کے خلاف بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

News of a major crackdown came on the part of the PTI Finance Minister over minor crime

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خزانہ کے پی کےکو تیز رفتاری پر جرمانہ ، تفصیلات کے مطابق پشاور سے اسلام آباد آئے ہوئے’’ کے پی کے‘‘ کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا تیز رفتار ی کی وجہ سے کیمرے کی زد میں آگئے اور موٹر وے پولیس نے انہیں ساڑھے سات سو روپے چالان کی چٹ تھما دی جس کے ادائیگی کے بعد انہیں وفاقی دارلحکومت میں داخلے کی اجازت ملی ۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں چند ایک کمپنیاں ایسی ہیں جن کے بانی دنیا میں موجود امیر ترین لوگوں میں شمار کیاجاتے ہیں۔انہی امیر لوگوں میں ایک نام جیک ما کا بھی ہے۔جو کہ چین کی یک کمپنی کے ملک ہیں۔یہ ارب پتی شخص آج اپنی کمپنی سے ریٹائرڈ ہو جائے گا۔چین کے امیر ترین شخص اپنے عروج کے زمانے میں ہی 460 ارب ڈالرز کی کمپنی کو چھوڑ کر ریٹائر ہونے کے لیے تیار ہیں اور ایک بار پھر تعلیم دینے کے سلسلے کو شروع کرنے والے ہیں۔لی بابا کے چیئرمین جیک ما منگل کو اپنی کمپنی کو چھوڑ رہے ہیں جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں کیا تھا۔10 ستمبر کو جیک ما 55 سال کے ہورہے ہیں اور ان کو الوداع کہنے کے لیے ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد علی بابا کی جانب سے کیا جارہا ہے جہاں رسمی طور پر ان کے جانشین ڈینیئل ژانگ کمپنی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔رواں سال مئی میں ایک ٹیک کانفرنس کے دوران علی بابا کے چیئرمین نے کہا تھا کہ وہ ستمبر میں ریٹائر ہونے کے بعد ایک بار پھر استاد بن جائیں گے۔اس کانفرنس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کمپنی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 10 ستمبر کو اپنی پوزیشن چھوڑ دیں گے۔جیک ما اس وقت 41.7 ارب ڈالرز (50کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کے مالک ہیں اور دنیا کے 20 ویں امیر ترین شخص ہیں، مگر ایک وقت تھا جب ان کی ماہانہ آمدنی نہ ہونے کے برابر تھی۔جیک ما نے 1988 میں گرایجویشن کے بعد اپنے آبائی علاقے ہانگژو میں ایک یونیورسٹی میں انگلش ٹیچر کے طور پر کام کیا تھا جہاں ان کی ماہانہ تنخواہ 12 ڈالر تھی۔مئی میں کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا انہوں نے ایک بار پھر پڑھانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انہیں تدریسی سرگرمیوں سے محبت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے علی بابا سے جو دولت کمائی، وہ اسے بینکوں یا سرمایہ کاروں کو دینے کی بجائے چین میں تعلیمی نظام میں بہتری اور تبدیلی کے خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website