counter easy hit

نیوزی لینڈ ، بلند پہاڑوں میں پھنسے برطانوی کوہِ پیما کو بچا لیا گیا

New Zealand, the British climbers

New Zealand, the British climbers

ٓویلنگٹن……نیوزی لینڈ کی بلند پہاڑوں میں زخمی ہو کر پھنسنے والے مہم جُو کو ریسکیوٹیم نے بچا لیاہے۔ برطانوی 64 سالہ کوہِ پیما نیوزی لینڈ کے جنوبی پہاڑوں کی مہم جوئی میں مصروف تھا کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا ۔
دو ہزار میٹرز کی بلندی پر زخمی حالت میں مدد کے انتظار میں اس مہم جُو نے ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ڈیوائس کے ذریعے1a2 ہزار میل دور برطانیہ میں موجود کوسٹ گارڈ کو اپنی ڈیوائس کے ذریعے پیغام بھیجا جس پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر نیوزی لینڈ کی ایمرجنسی سروس کو آگاہ کیا کہ اوروہ کوہ پیما کی مدد کو پہنچ گئے۔نیوزی لینڈ کی ایمرجنسی سروس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے پہاڑوں میں پھنسے کوہ پیما کو بچانے کیلئے آپریشن شروع کیا اور تقریبا رات کے ساڑھے 10 بجے اس مہم جُو کو بحفاظت ریسکیو کرکے طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیاہے جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔