counter easy hit

بھارتی بولرز کی پہلے ون ڈے میں یلغار پر کیویز کی پسپائی

New Zealand retreat before the onslaught of the Indian bowlers in ODI

New Zealand retreat before the onslaught of the Indian bowlers in ODI

دھرم شالہ (یس اردو نیوز)بھارتی بولرز کی یلغار پر کیویز پسپائی پر مجبور ہوگئے، دھونی الیون نے سیریز کا پہلاون ڈے 6 وکٹ سے جیت لیا، کوہلی نے 85 رنز کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی، انھوں نے چھکا لگاکر میچ کا اختتام کیا۔

بھارت نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6و کٹ سے شکست دے دی، بھارت نے فتح کیلیے درکار 191 رنز کا ہدف 33.1 اوورز میں 194رنز کی صورت حاصل کرلیا، اوپنر روہت شرما 14رنز بناکر ڈگ بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اجنکیا راہنے 33رنز بناکر جیمز نیشام کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھو دبوچے گئے، کوہلی نے اس کے بعد منیش پانڈے (17) کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 40رنز کی ساجھے داری بنائی، پانڈے کیوی اسپنر ایش سودھی کا شکار بنے، کوہلی نے ریکارڈ 37ویں ون ڈے ففٹی بنائی، کوہلی کو 60 کے انفرادی اسکور پر چانس ملا، ٹم ساؤتھی ریٹرن کیچ تھامنے میں ناکام رہے۔

انھوں نے کپتان دھونی (21) کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 60رنز کی شراکت بناکر ٹیم کی فتح کو آسان بنالیا، اس سے قبل کیویز 190 پر ڈھیر ہوگئے، ٹام لیتھم نے79کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انھوں نے ٹم ساؤتھی کے ہمراہ نویں وکٹ کیلیے71 رنز کی شراکت بنائی، ساؤتھی 45گیندوں پر 55رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، پانڈیا نے ابتدائی اوور میں تین چوکے کھانے کے بعد مارٹن گپٹل (12) کو ٹھکانے لگاکر ان سے انتقام لے لیا، میڈم پیسر ہردیک پانڈیا نے ڈیبیوپر مین آف دی میچ ایوارڈ پایا، انھوں نے اور امیت مشرا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیسر امیش یادیو اور آف اسپنر کیدار جادھیو نے 2،2 شکار کیے، دونوں ممالک میں دوسرا میچ 20 اکتوبر کو دہلی میںہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website