counter easy hit

نیویارک: کھیل کے شائقین نے اسٹیڈیم سے خود برف ہٹادی

 fans, the ice moved from the stadium

fans, the ice moved from the stadium

نیویارک…..نیویارک کے شہر بفیلو میں شدید برف باری بھی کھیل میں رکاوٹ نہ بن سکی،مداح اسٹیڈیم سے برف صاف کرنے خود میدان میں آ گئے۔نیویارک کے شہر بفیلو میں گزشتہ روز شدید برف باری ہونے سے فٹ بال اسٹیڈیم میں برف جمع ہوگئی ، کھیل میں رکاوٹ ڈالنے والی برف کو ہٹانے کیلئے فٹ بال کی ٹیم نے اپنے مداحوں کو ایک آن لائن آفر کی کہ جو کوئی اسٹیڈیم سے برف صاف کرے گا اسے فی گھنٹہ 10 ڈالر اور فری لنچ دیا جائے گا۔آفر کے اعلان کے بعد مداح سیکڑوں کی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور برف ہٹادی۔