counter easy hit

نیویارک: وزیراعظم سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں جنرل الیکٹرک کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، جس میں جنرل الیکٹرک نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

New York: Prime Minister meets with General Electric Vice Presidentاس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ اس سے پہلے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے، ایئرپورٹ پر امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک میں افغانستان، ترکی کے صدور، اردن کے شاہ عبداللہ، دیگر سربراہانِ مملکت اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے 21ستمبر کو خطاب کریں گے۔