counter easy hit

نیو یارک: مشروب کے ڈبوں سے شاہکار فن پارے تخلیق

نیو یارک: نیو یارک کے آرٹسٹوں نے 80 ہزار ڈبوں کا استعمال کیا، نمائش سے حاصل ہونے والی رقم غریب خاندانوں پر خرچ کی جائے گی

New York: Create masterpieces artwork from beverage boxesکیا کھانوں اور سافٹ ڈرنک کے کین کا کوئی اور مصرف بھی ہو سکتا ہے۔ اس سوال کا جواب دینے کیلئے نیویارک کے آرٹسٹوں نے 80 ہزار ڈبوں سے فن پارے تخلیق کئے۔ اس نمائش سے حاصل ہونے والی رقم 45 ہزار غریب خاندانوں پر خرچ کی جائے گی ۔ نیو یارک کا بروک فیلڈ پیلس آرٹ گیلری بن گیا جہاں دلکش فن پاروں کی نمائش شروع ہوئی ہے۔ کین سٹرکشن نامی نمائش گزشتہ پچیس برس سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس برس 27 ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں۔ آرٹسٹوں نے کھانوں اور سافٹ ڈرنکس کے 80 ہزار کینز سے آرٹ کے خوبصورت نمونے تخلیق کئے جن کی نمائش 15 نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش سے حاصل ہونے والی رقم نیویارک کے 45 ہزار غریب خاندانوں پر خرچ کی جائے گی۔