counter easy hit

نئے سال کے آغاز پر پٹرول ،ہائی اوکٹین کی قیمتیں بر قرار رہیں گی:اسحاق ڈار

 the prices of high-octane: Dar

the prices of high-octane: Dar

اسلام آباد …….وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے سال کےآغاز پرپٹرول اور ہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل 3روپے، مٹی کاتیل 8روپے 7 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 8روپے 29پیسے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آبادمیں کیا ۔وفاقی وزیرخزانہ نے ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کااعلان بھی کردیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بغیر کسی رودبدل کے 76روپے 26پیسے اور ہائی اوکٹیں کی قیمت 80روپے 66پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ 3روپے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 80روپے 79پیسے فی لٹر ، 8روپے 7پیسے کمی کے ساتھ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48روپے 25پیسےفی لٹر، 8روپے 29پیسے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 44روپے 94پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کااعلان بھی کیااوربتایاکہ حکومت ٹیکس فائلر اورنان فائلر کیلئے جمعے کوقومی اسمبلی اجلاس میں اسکیم پیش کرےگی۔