counter easy hit

کراچی: ساحل کی طرف جانیوالے راستے کھولنے کی ہدایت

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلق حکام کو ساحل سمندر کی طرف جانے والے راستے کھولنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے قائم مقام انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس مشتاق مہر اور کمشنر کراچی سے ملاقات میں ساحل سمندر اور کلفٹن جانے والے راستے

New Year Night at Karachi

New Year Night at Karachi

فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نئے سال کا جشن منانے سے نہ روکا جائے، جبکہ نیا سال سندھ کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور امن کا سال ہوگا۔

انہوں نے عوام کو آتش بازی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پرامن رہیں گے تو پولیس تنگ نہیں کرے گی۔

مراد علی شاہ کی ہدایت کے بعد آئی جی سندھ نے ساحل کی طرف جانے والے راستے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

قبل ازیں کراچی کی انتظامیہ نے منچلوں کو قابو رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرکے ساحل سمندر جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بھی شہریوں کو ساحل کا رخ نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدان ناپید ہونیوالی گائے کے ارتقاء کے قریب

لاہور

لاہور میں نیو ایئر نائٹ کو امن و امان یقینی بنانے کے لیے’ڈنڈا بردار فورس‘ کو تعینات کیا گیا ہے۔

فورس کے اہلکار اہم سڑکوں پر مشکوک افراد کے ساتھ ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں سے نمٹیں گے۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں شہریوں کو نیو ایئر منانے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

رینجرز اور پولیس کے 2 ہزار 100 اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔

اہلکار مارکیٹوں اور عوامی مقامات کی حفاظت کے ساتھ ون ویلنگ کرنے والوں کو سبق سیکھائیں گے۔

پولیس کے خصوصی دستے بلو ایریا، جناح سپر مارکیٹ، فیض آباد آبپارہ کے مقامات پر اسٹینڈ بائی ہوں گے۔

نیو ایئر نائٹ کے لیے گرجا گھروں کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website