counter easy hit

گزرتے برس اور نئے سال کی آمد بھی توہمات کے گھیرے میں

New Year

New Year

لاہور (یس ڈیسک) سال 2014 اپنی اچھی اور تلخ یادوں کے ساتھ الوداع کہہ گیا۔ سال ختم ہونے اور نئے سال کے آغاز کے ساتھ کچھ توہمات بھی وابستہ ہیں۔ سال کا اختتام ہو نے کے ساتھ ہی آسمان کو رنگ برنگی اور آنکھوں کو خیرہ کردینے والی آتش بازی کے ساتھ روشن کر دیا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے آنے والا سال ان کے لئے اچھا پیغام لاتا ہے۔

مل جل کر گانا اور نئے سال کی آمد کی خوشیاں منانا بھی بعض لوگوں کے نزدیک اچھا شگون ہے، ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے نیا سال ان کے لئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نئے سال میں اداسیاں نہیں آئیں گی، اگر پہلے روز روئیں مت، خوشحالی چاہئے تو قرض چکا دیں، آدھی رات کو گھر کی کھڑیاں، دروازے کھلے رکھیں۔پہلے روز گھر کی چیزیں باہر مت لے جائیں

پہلا مہمان بھی خوش بختی کی علامت۔ بعض جگہوں پر یہ توہمات بھی مشہور ہیں کہ بارہ مہینوں کی مناسبت سے بارہ انگور کھائیں۔ان توہمات کوماننا ہے یا نہیں، یہ فیصلہ تو لوگوں نے ہی کرنا ہے۔ہماری طرف سے سب کو ہیپی نیو ائیر۔