counter easy hit

سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آٰیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ساہیوال میں ہونے والے متنازع پولیس مقابلے کے بعد معطل ہونے والے ایڈیشنل آئی جی، کاؤنٹر ٹیرورزم ڈپارٹمنٹ رائے طاہر اسی نوعیت کے کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بھی ملوث تھے۔ 22 سال پہلے کراچی میں 70 کلفٹن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اس وقت کی وزیر اعظمبے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو مار دیا گیا تھا۔اس واقعے میں کراچی پولیس کے یہی افسر رائے طاہر بحیثیت اے ایس پی شامل تھے جنہیں آج پھرمعطل کردیا گیا ہے۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے کیس کے بعد بھی انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ میر تضیٰ بھٹو کا پولیس مقابلہ رائے طاہرکے زمانہ جوانی کا پہلا پولیس مقابلہ تھا جس میں میر مرتضیٰ بھٹو کے علاوہ عاشق حسین جتوئی، سجاد حیدرگھانگرو، وجاہت حسین جوکھیو، عبدالستار راجپراور اجن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ چار کارکن زخمی ہوئے تھے۔رائے طاہر اس وقت اے ایس پی تھے جو بعد میں پنجاب پولیس پہنچ کر رفتہ رفتہ ایڈیشنل آئی جی کے عہدے تک پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرورزم ڈپارٹمنٹ رائے طاہر کی سربراہی میں ساہیوال میں ہونے والے متنازع پولیس مقابلے نے اسی نوعیت کے کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلے جو آج سے تقریبا 22سال پہلے کراچی میں 70کلفٹن کے قریب جس میں اس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو اور اس کے ساتھیوں کو مار دیا گیا تھا کی یا د دلا دی ہے اس میں بھی کراچی پولیس کے یہی افسر رائے طاہر بحیثیت اے ایس پی شامل تھے جنہیں آج پھرمعطل کردیا گیا ہے۔