مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اور مائیک ٹائیسن کی نئی مارشل آرٹ فلم ‘کِک باکسر؛ رِیٹیلیئشن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رابرٹ ہِکمین اور دیمتیری لوگو تھیسٹک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک بوکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو ں گے جبکہ نامور باکسر مائیک ٹائیسن اور مشہور فٹ بالر رونالڈینو سمیت ایلیئن موئسی، کرسٹوفر لیمبس، سارا ملاکل اور اسٹیفن سویڈلنگ اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔
فلم 26 جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔








