counter easy hit

لاہور: نئے تعلیمی سال کا آغاز لیکن درسی کتابیں دستیاب نہیں

 new school year

new school year

لاہور میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا لیکن درسی کتابیں دستیاب نہیں ۔ والدین اردو بازار کے چکر لگا کر تھک گئے ۔
لاہور: (یس اُردو) لاہور میں نئے تعلیمی سال شروع ہوتے ہی اردو بازار میں درسی کتابوں کی قلت ۔ پرائمری کلاس سے میٹرک کلاس تک کتابیں بازاروں میں دستیاب نہیں ۔ تعلیمی اداروں نے کلاسوں کا آغاز کر دیا ہے اور طالب علم بغیر کتابوں کے سکول جانے پر مجبور ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ چند پبلشرز مافیا نے کتابوں کی ترسیل کو روکا ہوا ہے۔ والدین بچوں کے ہمراہ اردو بازار روزانہ کتابیں ڈھونڈنے نکلتے ہیں لیکن خالی ہاتھ گھر لوٹتے ہیں۔ پنجاب کے لاکھوں طلبہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ اور پبلیشرز مافیا کے چنگل میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔