counter easy hit

نئے سعودی فرمانروا کے دور میں بھی پاک سعودیہ دوستی بلندیوں کو چھوئے گی: ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دور میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے مرحوم شاہ عبداللہ کی طرح شاہ سلمان بھی پاکستان کے عظیم دوست ہیں۔

شاہ سلمان کے دور میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کا روایتی تعاون اور خلوص مزید مستحکم اور وسیع ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے شاہ سلمان بہت جذبہ رکھتے ہیں۔