counter easy hit

پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ “عید الضحٰی پر قوم کے لئے پیش کر دیا گیا،جسے اپنی آواز دی ہے ملک کے مایہ ناز موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے اور اسکے نغمہ نگار نامور شاعر انجم رضا ہیں

راولپنڈی (پریس ریلیز )..پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تیار کردہ قومی ملی نغمہ ” یارب تیری نعمتوں کا ہے احسان ” تیری عنائت سے ملا ہمیں پیارا پاکستان
” عید الضحٰی پر قوم کے لئے پیش کر دیا گیا ہےنامور شاعر انجم رضا کا تخلیق کردہ نغمہ نگار کے پاس تمام نشریاتی حقوق ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد اس ملی نغمے کو یوٹیوب

۔فیس بک ۔ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا ہے ملی نغمہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس سنگر ساحر علی بگا نے گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی محسن علی ججہ نے دی ہے ۔ برطانیہ میں مقیم کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر

انجم رضا کا تخلیق کردہ قومی ملی نغمہ عید الضحٰی پر ریلیز کر دیا گیا ہے ملی نغمے کو افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں سے منسلک کر رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے بانی پاکستان قائداعظم سیمت تحریک پاکستان کے راہنماؤں کوزبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

POET ANJUM RAZA AND MUSICIAN AND SINGER SAHIR ALI BAGGA

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاعر انجم رضا نے کہا کہ یہ ملی نغمہ عید الضحٰی پر قوم کے لئے تحفہ ہے اس عید کے بعد آزادی کی عید کو اب سے منانے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ افواج پاکستان نے اپنی لازوال قربانیوں سے آزادی کا جس طرح تحفظ کیا ہے اس پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رب العزت کا شکر ادا کرتی ہے

NEW NATIONAL SONG LAUNCHED FOR NATIONAL FREEDOM DAY 2021 WRITTEN BY ANJUM RAZA AND SUNG BY SAHIR ALI BAGA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website