امریکی ریاست نیوجرسی میں دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں موجود شخص نے بشپ کو مکا دے مارا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔ سیکورٹی حکام نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

New Jersey: Attacker beating fist to bishop in the church
میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس ای میلر نامی شخص نے دعائیہ تقریب کے دوران بشپ مینوئل کروزکے چہرے پرمکا ماردیا، بشپ زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔سیکورٹی حکام نے حملہ آور کو گھسیٹتے ہوئے بشپ سے دور کردیا اور گرفتار کرکے لے گئے ۔ حملہ آور کو عدالت میں پرتشدد حملے اور شدید جسمانی چوٹ پہنچانے جیسے الزامات کا سامناہے۔حملے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔








