counter easy hit

نیپرا نے بجلی کے بلوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا

لاہور: نیپرا نے بجلی کے بلوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا، نیپرا نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نیا ٹیرف بھجوا دیا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے بلوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نیپرا نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو نیا ٹیرف بھجوا دیا ہے۔ نیپرا نے بجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بجائے ٹیرف کوتبدیل کر کے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آف پیک آورز میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 9.30 سے بڑھا کر 14.38 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ مارچ کی نسبت اپریل کے مہینے میں مہنگائی میں 1.26 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران بجلی کی قیمت میں 8.48 فیصد اور گھروں کے کرائے میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں ان کے مطابق اپریل کے مہینے میں چکن 9.9 فیصد مہنگا ہوا ہے جبکہ ادرک 9 فیصد اور چینی 6.76 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ اپریل 2018 کی نسبت اپریل 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 8.82 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ 2019 کے مقابلے میں اپریل 2019 میں کینو 50 فیصد، چینی 6.76 فیصد، گوبھی 23 فیصد، لیموں 18.75 فیصد، گاجر 54 فیصد اور ادرک 9 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ دالوں کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافی ہوا اور گھی کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول 6.46 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.38 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی سے اپریل تک مٹی کا تیل 24 فیصد، گیس 55 فیصد، پٹرول 22 فیصد تک مہنگا ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹ سروس کے کرایوں میں 15.33 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران بجلی کی قیمت میں 8.48 فیصد اور گھروں کے کرائے میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ ان اعدادو شمار کےعلاوہ اب ٹیلی کام سیکٹر میں بھی مہنگائی کی گئی ہے اور نیاری چارج کرنے پر 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے اور ٹیلی کام کمپنیوں نے خود بھی ائیر ٹائم مہنگا کردیا ہے۔