counter easy hit

نیلسن اینڈ کوہن کالج کا گزشتہ ہفتے یورپ ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

Europe Day Ceremony

Europe Day Ceremony

نیلسن (عبداللہ زید) نیلسن اینڈ کوہن کالج نے گزشتہ ہفتے ‘ یورپ ڈے’ کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے ‘کی نوٹ سپیکر’ کالج ہذا کے سابق طالب علم رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم تھے۔

مقامی کالج کے سابق طالب علم مقامی سیاست دان اور اب بین الاقوامی شہرت کے حامل سیاست دان کو دیکھنے اور سننے کے لئے بے تاب اور متجسس سینکڑوں طلباء و طلبات نے انہیں سننے کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا تو ابتدائی مجوزہ مدعو تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

انتظامیہ کو تقریب کے روز مجوزہ مقام تبدیل کر کے نشستوں میں اضافہ کے پیش نظر سپورٹ ہال میں تقریب کو منتقل کرنا پڑا 1986 میں اس کالج سے اے لیول کرنے والے سجاد کریم نے اپنے خطاب میں اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بڑی تفصیل سے یورپی یونین کا پس منظر، اس کی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور بر طانیہ کایورپی یونین میں رہنا کیوں ضروری ہے۔

Europe Day Ceremony

Europe Day Ceremony

اس پر تفصیل سے اور مدلل گفتگو کی اور طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب جو لوگ یہاں بیٹھے ہیں سب میں اہلیت ہے کہ اپنے خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں شرط صرف یہ ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر یقین ہو آپ خود اعتماد ہوں اور میسر آنے والے مواقع کو حاصل کرنے کی جستجو رکھتے ہوں۔سجاد کریم کو کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا کالج کی پرنسپل امنڈا میلٹن نے سجاد کریم کا شکریہ ادا کیا۔