لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت کی روم کس شخصیت نے جمع کروائی ؟ نام سامنے آگیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی زر ضمانت کی رقم لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،عدالتی حکم پر مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) اور اپنی اہلیہ مریم نواز کی زر ضمانت کی رقم لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،عدالتی حکم نامے کے مطابق مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی گئی ، نقد رقم کے ساتھ چند پے آرڈرز بھی جمع کرائے گئے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منظور کی تھی ۔ عدالت نے مریم نواز کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا اور ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے مریم نواز کو7کروڑ روپے بطور ضمانت اور پاسپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔