counter easy hit

آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات 27 دسمبر کو تہران میں ہونگے؛ ایران نے حتمی مسودہ دے دیا

Negotiations on a free trade agreement will be December 27 in Tehran, Iran gave the final draft

Negotiations on a free trade agreement will be December 27 in Tehran, Iran gave the final draft

 اسلام آباد: ایران نے آزادتجارتی معاہدے کا حتمی مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا، اس سلسلے میں مذاکرات 27 دسمبر کوتہران میں طلب کرلیے گئے ہیں، اس مقصدکے لیے پاکستانی وفد وفاقی وزیر تجارت کی سربراہی میں تہران جائے گا۔

پاکستان نے بات چیت کیلیے تیاریاں کر لی ہیں۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایاکہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سربراہی میں وفد ایرانی حکام سے مذاکرات کرے گا، ایک دوسرے کو ٹیرف میں رعایتیں دینے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین بینکاری چینل کھولنے پر بھی بات چیت ہوگی، مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے،پاکستان نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات کو حتمی نتائج کی طرف لایا جا سکے۔ حکام کے مطابق دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مستحکم ہیں مگر تجارت کم ہے جسے بڑھانا ضروری ہے۔

بلوچستان کے علاقے پشین میں نیا بارڈر پوائنٹ کھولا جا رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے اوردو طرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔ سرکاری دستاویزکے مطابق ایران پر عالمی پابندیاں ہٹنے سے قبل حکومت نے تیاریاں شروع کر دی تھی، وزیر اعظم نے مئی 2014میں تہران کا دورہ کیا، پاکستان اور ایران نے 1معاہدے اور 8 ایم او یوز پر دستخط کیے، اسموقع پر فریقین نے سالانہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website