counter easy hit

خیبر پختونخوا حکومت کی ہڑتالی ڈاکٹروں کو مذاکرات کی دعوت

 negotiating doctors

negotiating doctors

پشاور…..خیبر پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ ڈاکٹروں نے بھی بات چیت کے لئے آمادگی کا اظہار کردیا اور اپنی ٹیم تشکیل دیدی۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کےہڑتالی ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل ملازمین کومذاکرات کےلئےطلب کرلیا۔ڈائریکٹرجنرل محکمہ صحت ہڑتال کرنےوالےڈاکٹروں اور ملازمین سےمذاکرات کریں گے ۔ڈاکٹروں نے حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی اورحکومت سے مذاکرات کے لئے دس رکنی کمیٹی قائم کردی ۔وفد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےصدرڈاکٹرامجد اورپیرامیڈیکس کےرہنماسراج برکی بھی شامل ہیں ۔