counter easy hit

پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات ماضی کا قصہ ہیں، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات ماضی کا قصہ ہیں۔

Negative impressions about Pakistan are of the past, Aizaz Choudhury

Negative impressions about Pakistan are of the past, Aizaz Choudhury

واشنگٹن میں امریکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقتصادی اور سلامتی محاذوں پر زبردست پیشرفت کی ہے، پاکستان کے اقتصادی اعشاریے مثبت آ رہے ہیں اور پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اور لازوال کامیابیاں حاصل کی ہیں اس لئے پاکستان کو نئے نقطہ نظر سے دیکھنےکی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں پاک افغان سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور انسداد دہشت گردی کے باعث معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان سمیت خطے پر مرتب ہوتے ہیں اس لئے افغانستان میں امن خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور پاک سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی مل کرکام کرتے رہیں گے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورت حال کے باعث امریکا سمیت مختلف ملکوں سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website