counter easy hit

میانداد اور آفریدی کے درمیان لفظوں کی جنگ خاتمے کے قریب

Near the end of the war of words between Miandad and Afridi

Near the end of the war of words between Miandad and Afridi

جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان جاری لفظی جنگ کا آج خاتمہ ہورہا ہے کیونکہ دونوں کرکٹرز آج ملاقات کرکے گلے شکوے دور کرکے اس تنازع کو ختم کردیں گے

دونوں اسٹارز کی خفیہ ملاقات ،خفیہ مقام پر ہوگی،دونوں میں صلح کرنے والوں نےمیڈیا کو دور رکھنے کی صلاح بھی دی ہے،
میڈیا تند و تیز سوالات پوچھےگا،پھر سے اگر کسی کرکٹرزکی زبان پھسل گئی تو پھر ایک نیا تنازع کھڑا ہو، اسی لئے اس خفیہ ملاقات کی ویڈیو اوردونوں کپتانوں کے ویڈیو پیغامات میڈیا کوبعد میں دی جائے گی۔

آٹھ روز پہلے اس تنازع نے جنم لیا تھا جب دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی، لفظی جنگ کے بعد معاملہ عدالتی جنگ میں بدلنے والا تھا۔

لیکن رکن پارلیمنٹ اقبال محمد علی اور شاہد آفریدی کے چچا اقبال شاہ کی کوششوں سے دونوں کے درمیان دوریاں ختم ہوگئیں اور دونوں ملنے کو تیار ہوگئے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website