نارووال: شہباز شریف کا کہنا ہے نیازی صاحب نے خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا، 5 سال میں کے پی میں کوئی نیا اسپتال اور یونیورسٹی نہیں بنی، سندھ کا بھی بیڑہ غرق ہوگیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا لاکھوں لوگوں نے اشرافیہ کے پاکستان کے لیے قربانیاں نہیں دی تھیں، آج پنجاب میں غریبوں کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا سی ٹی اسکین 24 گھنٹے چلے گا، مفت سی ٹی اسکین ہو گا جس کی رپورٹ لاہور سے جاری کی جائے گی، ماضی میں سی ٹی اسکین مشینیں پہلے دن 2 بجے ہی بند ہو جاتی تھیں۔








