counter easy hit

نواز شریف کی جیل منتقلی ۔

Nawaz Sharif's transfer to jail

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کوضمانت پر رہائی کی مدت مکمل ہونے پر کل کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کی جیل منتقلی پر بیرک میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیا گیا،نوازشریف کو اسی بیرک میں رکھا جائے جہاں پہلے رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے رہائی کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جو عدالت عالیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی تھی ،سابق وزیراعظم کی ضمانت پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے، نواز شریف کل ریلی کی صورت میں منتقل کیا جائے گااور راستوں میں لیگی رہنماﺅں کی جانب سے کیمپ لگائے جائینگے، سابق وزیراعظم کی جیل منتقلی پر بیرک میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیا گیا،نوازشریف کو اسی بیرک میں رکھا جائے جہاں پہلے رکھا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت کل ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ واپس کوٹ لکھپت جیل کی بیرک میں پہنچ جائیں گے تاہم اس حوالے سے مریم نواز نے بھی کارکنوں کیلئے اہم ترین پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر کے نوازشریف کی لگا دی ہے جس میں وہ دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے تھامے کھڑے ہیں جبکہ اس تصویر پر تاریخ اورنعرہ درج کیا گیاہے ۔ تصویر پر سات مئی کے ساتھ لکھا ہے کہ ” چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو “ ۔ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے نوازشریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کے مظاہر کے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے کارکنوں کیلئے پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اظہار یکجہتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم مياں نواز شريف کو 7 مئی کو واپس جيل بھیجا جائے گا۔ جس کے پیش نظر ن لیگ نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website