counter easy hit

مریم نواز کی قسمت نے ساتھ چھوڑ دیا ، نیب کے زیر حراست نواز شریف کی صاحبزادی کے حوالے سے دھماکہ خیز انکشافات

Nawaz Sharif's fate abandoned, Nawaz Sharif's explosives revealed

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی رپورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ نیب نے زیر حراست نائب صدر ن لیگ سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ نیب رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو دو ہزار آٹھ میں چوہدری شوگر ملز کے کروڑوں روپے کے شیئرز منتقل ہوئے۔قومی احتساب بیورو کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کو دو ہزار آٹھ میں سعید سیف بن جبر السعیدی کی جانب سے چورانوے لاکھ نو ہزار روپےکے شئیر منتقل ہوئے۔شیخ ذکاءالدین نامی شہری نے بیس لاکھ اکیس ہزار، ہانی احمد جموں نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کوستانوے ہزار کے شیئرز منتقل کئے، دو ہزار دس میں مریم صفدر کی جانب سے یوسف عباس کو ستر لاکھ اور نواز شریف کو پچاس لاکھ روے کے شیئرز ٹرانسفر کئے گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں دو ہزار تیرہ کے دوران بیرون ملک سے تیرہ کروڑ روپے آئے، یہ رقم پانچ ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ہی بنک میں منتقل ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چودھری شوگر ملز کیس میں پہلی پیشی اکتیس جولائی کو بھگتی، نواز شریف کے بیٹے طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ پنجاب کاسابق حکمران خاندان قومی احتساب بیورو( نیب )کے نشانے پرہے، چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے شیئر ہولڈر ہونے کا انکشاف ہوا تو تفتیشی ٹیم نے اکتیس جولائی کو پیشی کا پروانہ بھجوایا۔مریم نواز طلبی پر حاضر ہوئیں مگر پینتالیس منٹ کی پوچھ گچھ میں شئیرز کی خریداری سے متعلق ریکارڈ فراہم کر سکیں نہ ہی جوابات سے انوسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن کر پائیں جس کے باعث مریم نواز کو دوبارہ آٹھ اگست کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔نیب نے مریم نواز سے انیس سو پچانوے سے اب تک مل کے تمام شیئرز کی تفصیلات مانگی ہے، یہ ریکارڈ ٹرانسفر، سالانہ خرید و فروخت کی بنیادوں پر جمع کرانے کا کہا گیا، دو ہزار آٹھ میں تین غیر ملکیوں کے بارہ لاکھ سے زائد کے شیئر خریدنے کی تفصیل بھی طلب کی گئی۔مریم نواز سے دو ہزار آٹھ نو میں ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں پانچ کروڑ روپے، دسمبر دو ہزارسولہ میں دس لاکھ ٹرانفر ہونے اور شمیم شوگر ملز میں سرمایہ کاری کے ذرائع کا بھی پوچھا گیا۔اسی طرح مریم نواز سے مختلف موضع جات میں پندرہ سو کنال سے زائد اراضی خریدنے کے بارے میں بھی سوال کیا گیاہے۔نیب کے مطابق سات ملین کے شیئر یوسف عباس کو منتقل ہوئے جو بعد میں نصیر لوتھا نے حسین نواز کو ٹرانسفر کر دیے،ان ٹرانزیکشنز اور معاہدوں کا ریکارڈ بھی مریم نواز سے طلب کیا گیا تھا۔ادھر مریم نواز کا نیب حکام کو لکھا خط منظر عام پر آگیاہے۔ مریم نواز نے آج پیش نہ ہونے کی درخواست نیب کو کی تھی۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ 31 تاریخ کو نیب حکام کے سامنے پیش ہو کر تمام تفصیلات جمع کروا چکی ہوں،2016 کے بعد سے چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر نہیں ہوں۔تمام ریکارڈ اکٹھا کرنے کیلئے وقت درکار ہے جس وجہ سے پیش نہیں ہو سکتی۔ تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور جیل میں قید اپنے والد میاں نواز شریف سے ملنے چلی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے بعد واپس جاتے ہوئے جیل کے احاطے سے حراست میں لیا گیا ہے اور اب انہیں نیب ہیڈ کوارٹرز پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پر باقاعدہ ان کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور گرفتاری کے وقت انہیں وارنٹ دکھائے بھی گئے اس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website