وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ڈیووس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کریں گے۔

Nawaz Sharif will meet UN Secretary General in Davos
طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال ،بھارتی فوج کی وادی میں موجودگی اور پیلٹ گنو ں کےاستعمال پربات ہوگی ۔وزیر اعظم نوازشریف سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کے دوران حقائق مشن کومقبوضہ کشمیر میں داخلےکی اجازت نہ دینےکامعاملہ بھی اٹھائیں گے۔








