counter easy hit

نواز شریف جیل جائیں گے یا گھر، کروڑوں کا جوا لگ گیا، کیا فیصلہ فیورٹ ہے ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا ملنے یا نہ ملنے پر جواریوں نے کروڑوں روپے کا جوا لگا دیا ،اکثریت نے جیل کو فیورٹ قرار دیکر 40 پیسے ریٹ مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے فیصلے پر کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ نواز شریف اپنی سالگرہ کے دن جیل ہوں گے یا اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امراء ہوں گے اس پر بھی جواریوں نے کروڑوں روپے کا جواء بک کر لیا ہے‘جیل جانے کو فیورٹ قرار دیکر 40 پیسے ریٹ مقرر کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے معززجج محمد ارشد ملک آج فیصلہ سنائیں گے، اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف خود بھی عدالت موجود ہوں گے۔ العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، جن میں پیش کردہ شواہد اور وکلا کی جرح کے بعد فیصلہ 19 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ نوازشریف مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 مرتبہ محمد ارشد ملک کی عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کی جانب سے 24 دسمبر کو ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے سبب کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔