counter easy hit

نواز شریف اتوار کو بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور جائیں گے: ذرائع

مسلم لیگ ن کا بھرپو پاور شو کرنے کا فیصلہ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کو بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور جائیں گے۔

Nawaz Sharif will go to Islamabad from Lahore to the case of big caravan: sources

Nawaz Sharif will go to Islamabad from Lahore to the case of big caravan: sources

لاہور: مسلم لیگ ن کے قریبی ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ مری میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو موٹر وے کے ذریعے لاہور جائیں گے اور ان کے ساتھ ایک بڑا جلوس بھی ہمراہ ہو گا۔ اسلام آباد سے چودھری نثار میاں نوازشریف کو روانہ کریں گے۔ لیگی کارکنان موٹر وے کے مختلف انٹرچینجز پر نوازشریف کے قافلے کا برتپاک استقبال کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے قافلے کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ استقالیہ کمیٹی کا انچارج حمزہ شہباز کو مقرر کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز دیگر قائدین کے ہمراہ بابو صابو انٹرچینج پر نوازشریف اور ان کے قافلے کا استقبال کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website