counter easy hit

نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے: عمران خان

اسلام آباد: لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا، نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر پیغام

Nawaz Sharif will defeat the institutions by dominating the party: Imran Khanچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے، نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کر کے اداروں کو بدنام کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف جماعت کو نیب، عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف ایک اور این آر او کیلئے اداروں پر دبائو ڈالیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کو کتنا نقصان ہو رہا ہے، انکو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔