counter easy hit

کارکنوں کے قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنان کے قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے، قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے؟ حکومتی اور ریاستی ادارے کہاں ہیں؟ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے ، ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکنوں عبدالرحمان اور محمد اشرف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے

کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو ایم کیو ایم کے کارکنوں کو چن چن کر مارنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ایم کیو ایم کو طالبانائزیشن اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو دہشت گرد کیوں نظر نہیں آتے؟

آخر حکومت اور ریاستی ادارے کہاں سورہے ہیں؟ الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار،آرمی چیف راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر، مسلح افواج اور تمام عسکری اداروں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے۔