counter easy hit

نواز شریف کی برطرفی، پالیسیوں میں عدم استحکام بڑھے گا: موڈیز

سابق وزیر اعظم کی عہدے سے علیحدگی اور ان کے خاندان سے پوچھ گچھ سے فیصلہ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے: عالمی ریٹنگ ادارہ

Nawaz Sharif removal, instability will increase in policies: moodys

Nawaz Sharif removal, instability will increase in policies: moodys

کراچی: نواز شریف کی برطرفی پالیسوں میں عدم استحکام بڑھائے گی ، عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات معاشی اصلاحات کے عمل کو سست کرسکتے ہیں۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے” موڈیز” نے پاکستان کے موجودہ حالات پر خصوصی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بطور وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی پر تجزیہ دیا گیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی برطرفی اور ان کے خاندان سے پوچھ گچھ فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کرے گی اور مستقبل میں پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات ملک کی کریڈیٹ پروفائل پر اثرات مرتب کریں گے جس کے باعث بیرونی قرضوں کی حصولی میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب مالیاتی استحکام کا عمل متاثر ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کم ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر عملدرآمد سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور برآمدات بڑھے گی جس سے معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website