counter easy hit

نواز شریف کا آصف علی زرداری سے ملاقات کا انکار

لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں پر ہماری پوزیشن واضح ہے۔ حکومت مدت میں توسیع بارے بات کریگی تو سوچیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں نے سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جی ڈے اے نہ ہو پی ڈی اے ہو کیا فرق پڑتا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف سامنے آ چکا ہے، ہمارے چیئرمین نے فوجی عدالتوں پر واضح موقف اختیار کیا ہے، ہماری پوزیشن واضح ہے۔ایک سوال کہ ماضی میں بھی آپ نے اس معاملے کو حل کرایا تھاپر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیر اعظم نے مجھ سے بات کی تھی تو میں نے پھر کوشش کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت بات کریگی تو سوچیں گے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے۔ ایک سوال کہ سنا ہے نواز شریف نے آپ کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تو کیا ہوا ہم نے بھی تو ماضی میں ملاقات سے انکار کیا تھا۔ سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر ہماری پوزیشن واضح ہے ، حکومت مدت میں توسیع بارے بات کریگی تو سوچیں گے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں نے سابق صدر وپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ جی ڈے اے نہ ہو پی ڈی اے ہو کیا فرق پڑتا ہے۔