counter easy hit

احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل ہی نوازشریف کو بڑی خوشخبری مل گئی،

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے سول کورٹ کے جج حبیب اللہ نے نوازشریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے اکاونٹ میں موجود 93 لاکھ، 31ہزار 922 روپے منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کی سول کورٹ سے رجوع کیا۔ سول کورٹ میں دائر درخواست میں بیگیم کلثوم نواز کی وفات کا سرٹیفکیٹ، بنک اکاونٹس کی تفصیلات لف کرتے ہوئے نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کلثوم نواز مرحومہ کے انتقال کے بعد ان کے اکاونٹس سے رقم منتقل کروانے کے لیے سیکسیشن رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔اخباری اشتہار اور کسی بھی شخص کی جانب سے کلیم نہ آنے کی صورت میں سول کورٹ کے جج حبیب اللہ نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئی جا نشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے 4 بنک اکاونٹس تھے ، جن میں 93لاکھ 31ہزار سے زاہد کی رقم موجود ہے۔حبیب بنک کی برانچ شریف ایجوکیشن سٹی میں 15 لاکھ 50 ہزار 880 روپے ، اسٹینڈرڈ چارٹر گلبرگ برانچ میں 73 لاکھ 85 ہزار 691 روپے ، الائیڈ بنک میں 13لاکھ ، یو بی ایل جوہر ٹاون میں 3لاکھ 81ہزار سے زاہد موجود ہیں ۔ سول کورٹ میں دائر درخواست، میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف کوئی بھی رقم واجب الادا نہیں ہیں ۔ عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نواز شریف کو جانشینی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔