counter easy hit

نواز شریف نے شہباز شریف سے ذہنی طور پر علیحدگی اختیار کرلی

اسلام آباد: نواز شریف اور مریم نواز نے لاہور میں استقبال نہ ہونے پر شہباز شریف اور ان کی ٹیم سے ذہنی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ انتہائی متعبر ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اپنی پارٹی کے بااعتماد ساتھیوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال کے حالیہ کردار پر سوالیہ نشان لگایا ہے اور وہ امید رکھتے تھے کہ استقبال کے لیے وہ لاہور ایئر پورٹ ضرور پہنچیں گے تاہم اس موقع پر کوئی لیگی رہنما ان کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا اور نہ ہی پاور شو دکھانے کے لیے اپنی قیادت کو قائل کرسکا۔ نواز شریف نے مریم نواز کے داماد راحیل منیر، چوہدری تنویر، خرم دستگیر، مشاہد اللہ و دیگر لوگوں ٹاسک دیا ہے کہ وہ روزمرہ کی اپ ڈیٹس سے متعلق بمعہ پروف آگاہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل منیر کے ساتھ نوازشریف نے چند منٹ کی علیحدہ ملاقات بھی کی۔