counter easy hit

نواز شریف کی لندن میں جان کیری سے ملاقات متوقع

Tasnim Aslam

Tasnim Aslam

اسلام آباد (یس ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں افغان کانفرنس سے آج خطاب ، افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کاامکان ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آبا د میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، افغان قیادت نے بتانا ہےکہ انہیں پاکستان سے کیا تعاون چاہیے، امید افغانستان اپنی سرزمین پر کسی پراکسی وار کی اجازت نہیں دیگا۔

ایک سوال کے جواب ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں۔