counter easy hit

نوازشریف کو صبح جیل ہونے کا امکان لیکن وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاں جانے کی تیاری پکڑلی؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں تمام ترتیاریاں مکمل ہیں اور صبح احتساب عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف دونیب ریفرنسز کا فیصلہ سنانے جارہی ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ممالک کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں اور ان کیساتھ سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمو دقریشی اپنے سرکاری دوروں پر افغانستان ، ایران ، چین اور پھر روس جائیں گے ، دوروں کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق پاکستان ہمسایہ ممالک اور خطے کے ممالک کے ساتھ اہمیت دیتا ہے،افغان امن عمل پر بھی بات کریں گے جبکہ علاقائی ممالک کے ساتھ بہتر معاشی اور سیاسی تعلقات کوآگے بڑھانے کی کاوش کی جائے گی ۔ادھر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری ملک کے لیے ضروری ہے،روپے کی قدر مستحکم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان، ایران، چین اور روس جا رہا ہوں جہاں خطے میں امن اور استحکام پر تبادلہ خیال ہو گا، خطے میں استحکام سے ہی سرمایا کاری بڑھے گی۔