counter easy hit

نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور ملک کے خلاف کام کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں اور وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں۔

Nawaz Sharif is working against the country and agents of the "RAW" Dr. Asim

Nawaz Sharif is working against the country and agents of the “RAW” Dr. Asim

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹرعاصم، سلیم شہزاد، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں، وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن نیب کو صرف کراچی نظر آرہا ہے،جب حکمران خاندان کے خلاف سب کچھ موجود ہے تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہا، نیب کے اہلکاروں نے میری بہن کے گھر پر چھاپا مارا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور میری بہن کو ہراساں کیا، جس پر نیب چئیرمین کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website