counter easy hit

نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے سوا اور کوئی کام نہیں، ڈاکٹرعاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

Nawaz Sharif has no other work besides humiliating the institutions, Dr Asim

Nawaz Sharif has no other work besides humiliating the institutions, Dr Asim

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف نےاداروں کو بین الاقوامی سطح پر ذلیل کیا ہے لہٰذا ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، ساری چیزیں سب کے سامنے موجود ہیں، میں اور کیا کہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف کی نااہلی یا معاملہ ٹرائل کورٹ میں معاملہ بھجوانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ ملکی سیاست میں آئندہ کیا ہونے والا ہے اس بارے میں مجھے کیسے پتہ ہوگا میں کوئی جادوگر نہیں ہوں۔

نواز شریف کی حب الوطنی سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کارگل کی جنگ کو مس ایڈونچر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کے ایڈونچر میں شامل نہیں ہوں۔ جس نے ایسی بات کی ہو اس کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔ اپنی بہن کے گھر نیب اہلکاروں کے چھاپے سے متعلق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وہ اس معاملے کے ذریعے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ نیب کررہا ہے ۔ چیرمین نیب نے ادارے میں غنڈے اور بدمعاش بھرتی کررکھے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website