counter easy hit

نواز شریف کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سروسز ہسپتال پہنچانے سے پہلے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے کے مطابق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں دل کا مرض بڑھ جانے کے باعث سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ نواز شریف کو سروسز ہسپتال پہنچانے سے پہلے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے طبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی جس میں انھیں ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ ایک روز قبل میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹرز نے نوازشریف کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ ان کی ای سی جی اور ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے بھی لئے تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین مرتبہ منتخب عوامی وزیراعظم کے ساتھ سلوک قابل مذمت ہے۔ ان کے اہلخانہ کو اب تک میڈیکل بورڈز کی رپورٹ نہ دینا حکومتی ذہنی پستی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے کیا جانے والا برتاؤ وفاقی اور پنجاب حکومت کی اخلاقی پستی کا عکاس ہے۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس چھپانے اور اہلخانہ کے حوالے نہ کرنا لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشان ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی صحت اور مناسب علاج کے حوالے سے پوری قوم اور پارٹی کارکن تشویش میں مبتلا ہیں۔ قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور میڈیکل رپورٹس فی الفور لواحقین کو دی جائیں۔