counter easy hit

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر

Nawaz Sharif filed

Nawaz Sharif filed

پاناما لیکس میں وزیر اعظم کی فیملی پر بھی الزامات عائد ہیں ، نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے تاکہ انکوائری کمیشن میں پیش ہوسکیں :درخواست گزار
لاہور (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر کی گئی میں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ابھی تک باقاعدہ کمیشن نہیں بن سکا اور نہ ہی کسی بھی ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کی فیملی پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں لہذا پاناما لیکس کی ازسرنو تحقیقات تک وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے تاکہ وہ انکوائری کمیشن میں پیش ہوسکیں ۔