سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جاتی امراء سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ آج نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوازشریف کے ہمرہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 14 جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز کی اب تک پندرہ سماعتیں ہو چکی ہیں جن میں نواز شریف 8 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ اب تک ان ریفرنسز میں استغاثہ کے 6 گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ دو مزید گواہوں کو عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے۔








