counter easy hit

نوازشریف اور مریم نواز نے گھر پہنچنے کے بعد آج صبح سب سے پہلا کام کیا کیا؟

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن(ر)صفدر نے بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی قبرپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی قبرپرحاضری کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت فیملی کے دیگرارکان نے بھی فاتحہ خوانی کی جبکہ نوازشریف آج کادن
فیملی کےساتھ گزاریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن(ر)صفدر رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جاتی امراء اپنی رہائش گاہ پہنچے تو سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کی۔نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی واپسی پر خدا کا شکر ادا کیا، والدہ نے نواز شریف کو شفقت سے پیار کیا اور دعائیں دیں۔سابق وزیراعظم کی والدہ نے کہا کہ ‘اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں، اللہ میرے بچوں کو صحت، تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے’۔نواز شریف اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں — فوٹو: جیو نیوزخیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا۔جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں دی گئی سزا معطل کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔اورجسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزائیں معطل کردیں اور انہیں رہا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔اورعدالت نے مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ سزا معطلی سے متعلق درخواست گزاروں کی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں،اور اپیلوں پر حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کی سزائیں معطل کی جاتی ہیں جس کی وجوہات بعد میں تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔