عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور ان کا خاندان جیل جاتا نظر آرہا ہے۔

Nawaz Sharif and his family appear to be in jail, Sheikh Rasheed
شیخ رشید نے کہا کہ میں کہتا تھا نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچو لیکن انہوں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری، ان کے جتنے وکیل پیش ہوئے وہ میرے دوست ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پرویز مشرف میرے رابطے میں نہیں، جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو صرف 45،40 فیصد اپوزیشن مانتا ہوں، 100 فیصد اپوزیشن خود کو اور عمران خان کو مانتا ہوں۔








