counter easy hit

پانچ سال میں پاک ایران تجارت پانچ ارب ڈالر کردینگے،نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد……… وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے معاشی انقلاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطےمیں خوشحالی آئیگی،پانچ سال میں پاک ایران تجارت پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کو شراکت داری میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔معاشی اہداف حاصل کرنے کے لئے دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے جلد نمٹناہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو ایک جیسے معاشی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے ،اس موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی اور اقتصادی ترقی ایران کی سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی ہے ،ایرا ن پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کرناچاہتاہے۔سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ،ایران کے صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نےیقین دہانی کرائی کہ ایرانی تاجروں سے ہرممکن تعاون کیا جائےگا،بزنس فورم میں پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں کے درمیان معاہدےپر بھی دستخط کیے گئے۔