counter easy hit

سیٹھ قدیراحمدکی رہائشگاہ پرقائدمسلم لیگ(ن) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کنوینئرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سیٹھ قدیراحمدکی رہائشگاہ پرقائدمسلم لیگ(ن) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی، اس سلسلہ میں خواتین اور بچوں نے قرآن خوانی کی اور میاں محمدنوازشریف وزیراعظم پاکستان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی،اس موقعہ پرگفتگوکرتے ہوئے سیٹھ قدیراحمدنے کہاہے کہ میاں محمدنوازشریف وزیراعظم پاکستان ایک محب وطن پاکستانی ہیں ،ان کا جینامرناپاکستان کیلئے ہے ،پاکستان کو ابھی میاں محمدنوازشریف کی بہت ضرورت ہے ،ہم ان کی جلداورمکمل صحتیابی کیلئے دعاگوہیں تاکہ وہ تندرست ہوکرملک کی باگ ڈورسنبھال سکیں اور ملک کو ترقی اورخوشحالی کی طرف لے جاسکیں۔