counter easy hit

“کچھ لوگوں کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کررہے ہیں”رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کر دی۔ دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن موثر احتجاج یا تحریک چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سمجھے گی تو مریم نواز متحرک ہو جائیں گی، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔

تاہم تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔ جہانگیر ترین نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ میرا نواز شریف سے کسی قسم کا رابطہ نہیں، میں اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، ڈوبتی کشتیوں کو سہارا دینے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطوں کا دعویٰ کیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن موثر احتجاج یا تحریک چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سمجھے گی تو مریم نواز متحرک ہو جائیں گی۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں، غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی، البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔

NAWAZ SHAREIF, STARTED, TREATMENT, OF, GOVERNMENT, ALSO, IN, LONDON

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website