counter easy hit

لالہ موسیٰ میں پراپرٹی ریٹ کا شیڈول حقائق پر مبنی نہیں ہے ،جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

nawish ali sheikh

nawish ali sheikh

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)لالہ موسیٰ میں پراپرٹی ریٹ کا شیڈول حقائق پر مبنی نہیں ہے ،جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شیڈول کیلئےDCOگجرات سے ملاقات کر کے انکوتحریری طور پر درخواست دیں گے،لالہ موسیٰ کے شہری اپنے علاقوں کے پراپرٹی شیڈول ریٹ کی نشاندہی کریں ،ان خیالات کا اظہار سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ سابق سیکرٹری کھاریاں بار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کا پراپرٹی ریٹ شیڈول مختلف مقامات پر بازاری ریٹ سے بہت زیادہ درج کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے صارفین کو گورنمنٹ کی جانب سے عائد فیسیں بہت زیادہ جمع کروانے کے باوجود سب رجسٹرارآفس میں کافی تو تقرار کرنا پڑتی ہے ،اس کے باوجود بھی صارفین اپنی رجسٹریوں کی تکمیل کروانے میں ناکام رہتے ہیں اور علاقہ کے پٹواری ،گرداور،تحصیل دار اور نائب تحصیل داربھی اس شیڈ ول کی وجہ سے صارفین کو کافی چکر لگواتے ہیں ،سابق ناظم سٹی لالہ موسیٰ سابق سیکرٹری کھاریاں بار ایسو سی ایشن نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے شیڈول ریٹ کو درست کروانے کیلئے انصاف مرکز کیمپنگ گراؤنڈ لالہ موسیٰ یا مجدد لاء چیمبر کھاریاں سے رابطہ کر کے شیڈ ول کی نشاندہی کر یں تا کہ لالہ موسیٰ کا حقائق پر مبنی شیڈول تشکیل دیا جا سکے اور DCOگجرات سے ملاقات کر کے تحریری طور پر انکو درخواست دی جا سکے