counter easy hit

نوجوت سدھو واہگہ کے راستے بھارت روانہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ واہگہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا کرشمہ ہے کہ جس کام کو 73 سال لگے وہ صرف تین مہینے میں مکمل ہوگیا۔ جو کام شروع ہوا ہے وہ اتنا پاک ہے کہ اپنے ساتھ ہی یہ ہزار دروازے اور کھڑکیاں کھولے گا۔ کرتار پور کوریڈور استحکام کا گیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی حکومت نے پارس کا پتھر چھو لیا ہے ، یہ وہ کام ہے جو چیزوں کو انمول کردے گا اس کوریڈور سے دونوں اطراف کے عوام میں رابطے بڑھیں گے ، معاشی استحکام پیدا ہوگیا، امیر اور غریب کا فاصلہ مٹے گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ایک نیک وزیر اعظم کی نیک خواہش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ دونوں پنجابوں کا آپس میں جڑنا اپنے آپ میں ہی باعث خیر ہے۔