yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قدرتی طریقہ علاج

Yes 1 Webmaster March 16, 2015March 16, 2015 1 min read
Natural Treatments
Share this:
Natural Treatments
Natural Treatments

تحریر: حکیم محمد ہارون
کہا جاتا ہے کہ تندروستی ہزار نعمت ہے۔ مطلب کہ ہز نعمتیں بھی تندروستی کا بدل نہیں ہو سکتیں۔ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ جو غذائیں صحت کیلئے خرابی کا باعث بنیں ڈاکٹر اور طبیب مریض کو وہ غذا کھانے سے روک دیتے ہیں۔ خرابی صحت آج ہر انسان کا مسئلہ ہے۔ حصول صحت کی جدوجہد میں ہر کوئی دیوانہ وار ہر طرح کی کوشش کرتا رہتا ہے اور اکثر ہم ایسے مشوروں پر عمل کربیٹھتے ہیں جو نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔

انٹر نیٹ،رسائل ،اخبارات میں شائع ہونے والے ماہرین کے طبی مشورے پڑھ کر ہم بہت سی غذائیں اپنے روزمرہ کے چاٹ میں شامل کرلیتے ہیں،اکثر لوگ سنے سناے نسخہ جات بھی استعمال کرلیتے ہیں۔جیسا کہ ماہرین صحت کے مطابق پودینہ سے کئی امراض کا اعلاج کیا جاسکتا ہے ۔ماہرین نے پودینہ کو صحت کیلئے انتہائی مفید قرار دیاہے۔پودینے کی خوشبو لعب بنانے والے غدود متحرک کردیتی ہے جو کہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور معدے کو فعال رکھتے ہیں ۔پودینے کے استعمال سے نہ صرف متلی اور سردرد کا فوری خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ سانس سے متعلق تمام پیچیدگیوں ،حلق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کو دور کردیتا ہے۔

پودینے کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کیلئے بھی کارآمد ہے۔یہ دن بھر کی تھکن کو دور کرنے اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے ۔ قارئین پودینے میں یقینا بہت سے فوائد موجودہیں پر جب ماہرین صحت کے حوالے سے ایسی کوئی تحقیق سامنے آتی ہے تو ایک دم خیال آتا ہے کہ ڈاکٹراورحکیم تو بغیر لیبارٹری ٹیسٹ ایک قدم آگے نہیں چلتے اور ہر مریض کو اُس کی جسمانی اور مرض کی کیفیٹ کے مطابق میڈیسن دیتے ہیں ۔پھر یہ کون سے ماہرین صحت ہیں جو ایک چیز کوبغیر مرض کی کیفیت دیکھے مفید قرار دے دیتے ہیں ؟بیان کردہ رپورٹ میںپودینے کو کس مرض میں،کب اور کس حالت میں استعمال کرنا ہے یہ بالکل نہیں بتایا گیا۔میں سمجھتا ہوں کہ بغیر تشخیص کے کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔آج میں آپ کو ایسے طب کے متعلق بتانے جارہاہوں جس کے بارے میںبہت کم لوگ جانتے ہیں۔

انقلابی لیڈروں،دھرنوں،جلسوں اور بڑی بڑی تقریروں کے بعد اب پیش ہے انقلابی طب۔انقلابی لیڈروں کی توآج تک کوئی سمجھ نہیں آئی پر انقلابی طب بہت جلد سمجھ میں آنے والی چیز ہے اور اُس کا طریقہ علاج بھی قابل اعتبار اورقابل عمل ہے ۔ایسا طریقہ علاج جو ہماری صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات کا دیرپاحل بغیر کسی دوا کے فراہم کرتا ہے ۔علاج بالغذاکا طریقہ علاج قدرتی یعنی کائنات کی تخلیق سے لے کر آج تک جاری ہے ۔ایسا طریقہ علاج جو کبھی پرانا ہوا نہ ہوگا۔راقم انسانی صحت میں پیدا ہونے والی کسی بھی خرابی کو مرض نہیں علامت سمجھتا ہیں ۔ انسان اپنے مزاج کے حساب سے غذائیں کھائے تو بیماریاں اُس سے98فیصد تک دور رہیں گی۔ مختلف رنگ ونسل کے لوگ مختلف علاقوں میں بستے ہیں ،ہر علاقے کے موسم کا اپنا مزاج اور آب وہواہے ،کسی علاقے کے موسم میں خشکی زیادہ ہے تو کسی میں تری،کہیں سردی زیادہ ہوتی ہے اور کہیں گرمی کی شدت زیادہ ہے اور پھر ایک ہی علاقے میں رہنے والے لوگ مختلف مزاج رکھتے ہیں اس لئے کسی بھی غذا کو ہم ہر ایک کیلئے متوزن نہیں کہہ سکتے۔شہر ہو یا گائوں آج کل ہر فرد خرابی صحت میں مبتلا ہے ،مختلف قسم کی دوائیں کھا نے کے باوجود خرابی صحت اپنی جگہ برقرار رہتی ہے یا اُس خرابی میںاضافہ ہوتا جاتا ہے ۔ غذائی طریقہ اعلاج متاثر کن ہے۔ ضرورت محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہے غذائی طریقہ علاج دنیا میں انقلاب برپا کرسکتا ہے ۔ہوا(خشکی)آگ(گرمی)پانی(تری)اور مٹی(کیلشیم)اللہ تعالیٰ نے انسان کو چار چیزوں سے بنایا ہے او رانہیں چار چیزوں سے اس کی حیات ہے۔پھل ،سبزی،اناج،معدنیات،مشروبات یا کھانے پینے کی دیگر چیزیں انسان جو کچھ بھی کھاتا،پیتا ہے تمام غذائوں کے اندر انھیں چار چیزوں کے اثرات موجود ہوتے ہیں ۔خشکی،گرمی اوررطوبات انسانی جسم میں ان تین چیزوں کا اعتدال پر رہنا صحت جبکہ ان میں سے کسی ایک کا کم یا زیادہ ہونا مرض (بیماری)ہے۔انسانی جسم میں ان تینوں کے مراکز ہیں،ہم روز مرہ جو غذائیں کھاتے ہیں وہ تمام جسم کے اندر رطوبات،خشکی کے اثرات اور حرارت پیدا کرتی ہیں۔جب ہم ان میں سے کوئی ایک تاثیر رکھنے والی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں تووہ تاثیر جسم میںبڑھ جاتی ہے اور دوسری چیزوں کی کمی واقع ہوکر مرض کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔

مثال کے طورپر آئس کریم،کسٹرڈ ،فرنی،سری پائے،کھیر،سیب کا جوس،دودھ یا دودھ سے بنی غذائیں زیادہ استعمال کی جائیں یا ایسے پھل یا سبزیاںجو رطوبات زیادہ مقدار میں پیداکرتے ہیں ،مثلاً کیلا،گاجر،مولی،کھیرہ یا پھر مکھن اور چاول وغیرہ زیادہ استعمال کریں توجسم میں رطوبات کی زیادتی اور خشکی کی کمی واقع ہوجاتی ہیں ۔جس کی علامات یہ ہیں ۔نزلہ،زکا م ،قے،ہیضہ،کمزوری،بھوک کی کمی،بلڈ پریشر میں کمی۔بالوں کا گِرنا ،تھوک کی کثرت ،پیاس کم لگنا،نیند زیادہ آنا،جسم میں چربی بڑھ جانا،جسم میں سستی اور کاہلی بڑھ جانا،عورتوں میں لیکوریا،پیشاب زیادہ آنا،حیض کم آنا،صبح بستر سے اُٹھنے کو دل نہ کرنا وغیرہ ۔میری نظرمیںیہ سب علامتیں ہیں بیماریاں نہیں۔ جو لوگ اپنے جسم میں ایسی علامات محسوس کرتے ہیں وہ اُوپر بیان کردہ غذائوں میں کمی کرکے یہ چیزیں اپنی غذامیں شامل کرلیں تو بغیر کسی میڈیسن کے جلد اُن کی صحت اچھی ہوجائے گی ۔مربہ آملہ،مربہ تمہ،کشمش،دہی ترش،دہی بھلے،آلو چھولے،فروٹ چاٹ،انڈا فرائی یااُبلا،بھنے چنے،چنے کاسالن،بیسنی پکوڑے،شامی کباب،مچھلی،ٹماٹر،کڑھی،گوبھی،لوبیہ ،مٹر،، بڑاگوشت، کریلے، میتھی، پالک،دال چنا،سلاد میں لیموں،پیاز،سبز مرچ ،مصالہ جات میں سسرخ مرچ،لونگ ،دار چینی،اور انار دانہ ۔قہوہ پتی،لیموں ڈال کر،ترش لسی،کانجی،جوس کینو،انار ترش،آلوبخارہ،ترش آم،ترش انگور ،جاپانی پھل،فالسہ ،لوکاٹ،جامن اور سیب ۔ ایسے مریض اُن چیزوں کو کثرت سے کھائیں جن میں ترشی کے اثرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔

راقم کا خیال ہے کہ اچھے معالج کی تشخیص کے بغیر علاج کرنا اپنے آپ سے زیادتی ہے،خاص طورپربچے،بوڑھے یازیادہ کمزورافراد کسی بھی صورت میں اپنی مرضی سے میڈیسن نہ کھائیں اور نہ ہی بغیر تشخیص کے اپنی غذائوں میں کسی چیزکا اضافہ یا کمی کریں۔اُوپر بیان کردہ مسائل اور اُن کا حل یقینا قابل اعتبار اور قابل عمل ہے پھر بھی جب تک اچھے معالج سے تشخیص نہ کروالیں بہتر یہی ہے کہ آپ اپنی صحت کے متعلق کسی قسم کا تجربہ نہ کریں۔

Hakim Mohammad Haroon
Hakim Mohammad Haroon

تحریر: حکیم محمد ہارون: لاہور

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Black Day
Previous Post سانحہ یوحنا آباد، سول سوسائٹی اور وکلا کی جانب سے آج یوم سیاہ کا اعلان
Next Post سانحہ یوحنا آباد، پاکستان سازشوں کے نرغے میں
Lahore Blasts

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.